National

فوج نے پڈوچیری میں پھنسے 600 سے زیادہ لوگوں کو بچایا

فوج نے پڈوچیری میں پھنسے 600 سے زیادہ لوگوں کو بچایا

چنئی، 01 دسمبر: ہندستانی فوج نے اتوار کو پڈوچیری میں طوفان فینگل کی وجہ سے تین مقامات پر پھنسے ہوئے 600 سے زیادہ لوگوں کو بچایا۔ ایک دفاعی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ہند سیکٹر کے تحت چنئی گیریژن بٹالین کے دستوں نے تین مقامات پر پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا۔ اس میں کرشنا نگر میں بچائے گئے 145، کبیر نگر میں 225 اور جیوا نگر میں 165 افراد شامل ہیں۔ تینوں مقامات پر ٹیموں نے اب تک 600 سے زائد افراد کو بچایا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ ٹیموں نے 580 افراد کو ہنگامی راشن اور پانی کی بوتلوں کے ساتھ کھانے کے پیکٹ بھی فراہم کیے اور زخمیوں کو ان کے متعلقہ مقامات پر طبی امداد بھی فراہم کی۔ ہندوستانی فوج کی ٹیمیں پڈوچیری میں سول انتظامیہ، این ڈی آر ایف اور دیگر رضاکاروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ فوج کے جوانوں کی کوششوں کو دیکھ کر مقامی کمیونٹی کے سابق فوجیوں اور نوجوان رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد ان کی کوششوں میں شامل ہوئی اور وہ مل کر پڈوچیری کے لوگوں کو راحت اور مدد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments