نئی دہلی،8 مئی:اوپنر فن ایلن کی ناقابلِ یقین سنچری کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپیٹلز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی کے کے آر نے پوائنٹس ٹیبل پر دہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فن ایلن نے دہلی کے بالرز کی ایک نہ چلنے دی۔ انہوں نے محض 47 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کے کے آر کی جانب سے تیز ترین سنچری ہے ۔ ایلن نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 10 فلک بوس چھکے لگائے ۔ انہوں نے مکیش کمار کو چھکا جڑ کر نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کو 34 گیندیں قبل ہی فتح دلا دی۔ کے کے آر کی شروعات اچھی نہ تھی اور محض 31 رنز پر کپتان اجنکیا رہانے (13) رن آ¶ٹ ہو گئے ، جبکہ انگکرش رگھوونشی (1) کو اکشر پٹیل نے پویلین بھیجا۔ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد فن ایلن اور کیمرون گرین نے محاذ سنبھالا۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 116 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت داری ہوئی۔ کیمرون گرین نے 27 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ایلن کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 142 رنز بنائے تھے ۔پتوم نسانکا 29 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔آشوتوش رانا نے 39 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔کے ایل راہل 23 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ انوکول رائے اور کارتک تیاگی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سنیل نارائن، ویبھو اروڑا اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ 10 میچوں میں یہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی چوتھی جیت ہے ، جس کے بعد ان کے مجموعی طور پر 9 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ اس شکست نے دہلی کیپیٹلز کے لیے اگلے مرحلے کی راہ مزید مشکل کر دی ہے ۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے