Sports

فلسطینی نژاد گلوکارہ ایلیانا نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کا گانا جاری کر دیا

فلسطینی نژاد گلوکارہ ایلیانا نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کا گانا جاری کر دیا

فلسطینی نژاد چلی کی گلوکارہ ایلیانا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل گانوں میں سے ایک میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جو ان کے تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی کیریئر میں ایک اور اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق 24 سالہ گلوکارہ ’ایلومینیٹ‘ نامی گانے میں شامل ہیں، جو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک کا حصہ ہے۔ اس گانے میں ان کے ساتھ کینیڈین گلوکارہ اور نغمہ نگار جیسی ریز بھی شریک ہیں۔ آر اینڈ بی، عربی دھنوں اور عالمی پاپ موسیقی کے امتزاج پر مبنی ’ایلومینیٹ‘ گانا شناخت، اتحاد اور ثابت قدمی جیسے موضوعات کو اجاگر کرتا ہے۔ اس گانے کو گریمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر سرکٹ نے تیار کیا ہے، جس میں جیسی ریئز کی روح پرور آواز کو ایلیانا کے منفرد عربی اور لاطینی انداز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ فیفا نے اس گانے کو موسیقی اور کھیل کے ذریعے مختلف ثقافتوں کو جوڑنے کی علامت قرار دیا ہے، جبکہ الیانا کی شمولیت انہیں ان چند عرب فنکاروں میں شامل کرتی ہے جو کسی آفیشل ورلڈ کپ ساؤنڈ ٹریک میں نمایاں طور پر شامل ہوئے ہیں۔ ایلیانا نے اس ہفتے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’پورے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے کے لیے دعاگو ہوں۔ آپ سب ہمیں فخر محسوس کرا رہے ہیں! افتتاحی تقریب میں ملاقات ہوگی۔‘ ایلیانا 12 جون کو ٹورنٹو، کینیڈا میں ہونے والی ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات میزبان ممالک میں تین مختلف شہروں میں منعقد ہوں گی۔ پہلی تقریب 11 جون کو میکسیکو میں ہوگی، جبکہ 12 جون کو ٹورنٹو اورلاس اینجلس میں تقریبات ہوں گی۔ ایلیانا عالمی سطح پر عربی زبان کی موسیقی کے فروغ میں رکاوٹیں توڑنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے 2023 میں عالمی توجہ اس وقت حاصل کی جب وہ کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس میں مکمل عربی پرفارمنس دینے والی پہلی فنکار بنیں۔ ’ایلومینیٹ‘ فیفا کی جانب سے 2026 ورلڈ کپ سے قبل جاری کیے جانے والے موسیقی منصوبے کا حصہ ہے۔ اس سال جاری ہونے والے دیگر آفیشل گانوں میں شکیر اور برنا بوائے کا ’دائی دائی‘ شامل ہے، جو شکیرا کی 2010 کے مشہور گانے واکا واکا کے بعد ورلڈ کپ موسیقی میں واپسی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments