فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم سپین میں امن کی آواز بلند کرے گی۔ فلسطینی ٹیم کے کوچ احاب ابو جزر اور پلیئرز سپین میں ان ملکوں کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلیں گے جو ملک فلسطینیوں کی آزادی اور تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔ فلسطینی کوچ ابو جزر نے ٹیم کے تربیتی سیشن کے دوران یہ بات جمعہ کے روز کہی جب وہ سیاہ لباس زیب تن کیے منہ میں سیٹی رکھے ہوئے تھے۔ ہفتہ کے روز ان کی ٹیم نے سان میمس سٹیڈیم میں 50 ہزار ایسے تماشائیوں کے سامنے میچ کھیلا جو فلسطینی کاز کے حامی ہیں اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے ان کے ساتھ ہم آواز ہیں۔ جب فلسطینی ٹیم نے یورپ میں پہلا میچ کھیلا تو اس موقع پر فلسطینیوں کے حق میں غیر معمولی مظاہرہ دیکھنے کا موقع ملا۔ یہ ٹیم فیفا کی رینکنگ میں 98ویں نمبر پر ہے۔ تاہم اس کی خواہش اور خواب ہے کہ یہ بھی ورلڈ کپ میں کھیلے۔ جس کا ایشین ٹیموں کا راؤنڈ موسم گرما میں متوقع ہے۔ ابو جزر کے خاندان کے کئی ارکان غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران بمباری سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان کے باقی ماندہ اہلخانہ اب بھی اسرائیلی حملے سے سخت خطرے میں ہیں۔ وہ کہہ رہے تھے کہ میرا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے اور میں اپنے خاندان کے دیگر افراد کا وارث ہوں۔ 'اے ایف پی' کو انہوں نے بتایا کہ ان کا گھر بھی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو گیا۔ تاہم میری والدہ میرے بھائیوں کے ساتھ آج ٹینٹوں میں زندگی گزار رہی ہیں۔ غزہ میں میرے بھائی، میرے دوست ، رشتہ دار جو جنگی ہلاکتوں سے بچ گئے ہیں وہ سب خیموں میں ہی مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے اکثر ارکان کو غزہ میں گراؤنڈ میں فٹبال کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ بعض نے قطر میں فٹبال کھیلا، بعض نے چلی، آئس لینڈ اور امریکہ میں فٹبال کھیلا۔ یہ فٹبالر غزہ کے فلسطینیوں کے فٹبال کے آخرے نمائندے ہیں۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے سینکڑوں کھلاڑی غزہ کی جنگ میں اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہی میں 41 سالہ معروف فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید بھی بمباری کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگیا۔ جسے عرف عام میں فلسطینی پیلے کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔ ابو جزر نے 'اے ایف پی' سے کہا ہم یہاں سپین میں ایک مشن پر آئے ہیں۔ اپنے کندھوں پر رکھا ہوا فلسطینی کیفیہ درست کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارا یہ پیغام پوری دنیا کے لیے ہے کہ وہ فلسطین پر جاری قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ قحط سے بھی غزہ میں ہلاکتیں جاری ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود 10 اکتوبر کے بعد بھی اسرائیلی بمباری سے کئی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ حتیٰ کہ آج کے اس غزہ میں ہلاکتیں جاری ہیں۔ کوئی چھت نہیں ہے، کوئی سہارا نہیں، کوئی پناہ نہیں۔ زیادہ تر گھروں کو بمباری سے ملبے میں بدلا جا چکا ہے اب غزہ اور فلسطین میں ایک طرف قحط ہے اور دوسری طرف موسم سرما کی شدت شروع ہو رہی ہے۔ خیموں میں خوراک کی جگہ بھی اب سرد ہواؤں اور بارشوں کے پانی کا خطرہ ہے۔ اس میں یہ خیمے ہمارے بچوں اور ہماری خواتین کو تحفظ نہیں دے سکیں گے جس طرح گرمی کی شدت میں تحفظ نہیں دے سکے تھے۔ اس لیے ہم پوری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور فلسطینیوں کو قبضے سے نجات دلائے۔ ہم آزادی کے بعد ایک پروقار زندگی چاہتے ہیں اور نہیں توقع کرتے کہ ایک قبضے کے بعد ایک اور قبضہ ہو جائے۔ فلسطینی کھلاڑیوں کی طرح ان کے کوچ کو بھی امید ہے کہ یہ میچ فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ کا باعث بنے گا اور اس سے جمع ہونے والی رقم غزہ کے لوگوں کے لیے خیموں کی دستیابی، خوراک کی فراہمی اور بمباری سے ٹوٹ بکھر چکے ہسپتالوں کی از سر نو تعمیر میں کام آئے گی۔ فلسطینی زخمیوں اور مریضوں کوادویات ملنے کی امید پیدا ہوگی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی