International

فلسطینی اتھارٹی کے اگلے متوقع وزیراعظم، محمد مصطفیٰ کون ہیں؟

فلسطینی اتھارٹی کے اگلے متوقع وزیراعظم، محمد مصطفیٰ کون ہیں؟

محمد مصطفیٰ فلسطینی اتھارٹی کے متوقع طور پر وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں، ایک بڑی فلسطینی کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ایسے اتحادی ہیں جو کم پائے جاتے ہیں۔ انہیں غزہ کی تعمیر نو میں حماس کی حکمرانی کے تحت کردار ادا کرنے کا موقع مل چکا ہے۔ محمد مصطفیٰ امریکی تعلیم یافتہ شخصیت ہیں۔ فلسطینی ٹیلی کام کمپنی ' پال ٹیل' کو چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں اور حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے زیر اہتمام فلسطین انوسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کو رواں دواں رکھنے میں بروئے کار رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک ارب ڈالر تک کی رقوم پورے فلسطین میں استعمال کرنے میں کردار ادا کیا۔ محمد مصطفیٰ کو تقریباً دس سال پہلے غزہ کی تعمیر نو میں اس وقت مدد کرنے کا موقع ملا جب حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ جنگ سے پہلے والی جنگ ہوئی تھی۔ فلسطینی قائدین شاید یہ توقع رکھتے ہیں کہ اب وہ ایک ایسی شخصیت کے طور پر کام آئیں گے جنہیں غزہ میں تقریباً پانچ ماہ سے جاری تباہ کن جنگ کے بعد غزہ کی پٹی پر بحالی اور تعمیر نو پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ فلسطینی اتھارٹی فلسطینی زمین پر محدود تر اختیارات رکھتی ہے۔ نہ صرف یہ کہ اس کے پاس بہت محدود قطعہ اراضی حکمرانی کے لیے موجود ہے بلکہ اس کے اختیارات کا دائرہ بھی محدود تر ہے۔ اس اتھارٹی سے 2007 میں غزہ کا کنٹرول حماس کو منتقل ہو گیا تھا۔ جس نے اس سے پہلے کے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کر لی تھی۔ تاہم فلسطینی جماعتوں میں باہمی تنازعے کے باعث غزہ کی حکمرانی کی الگ رہی اور فلسطینی اتھارٹی کی الگ۔ اب حماس کے بغیر غزہ کو اکٹھا کرنے کی ایک کوشش فلسطینی اتھارٹی کے علاوہ اسرائیل اور بین الاقوامی سطح پر بھی موجود ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے موجودہ وزیراعظم محمد اشتیہ فتح گروپ کے ایک ممبر ہے۔ انہوں نے پچھلے ہفتے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم محمود عباس نے انہیں اور ان کی حکومت کو کام جاری رکھنے کے لیے کہا تھا۔ محمد مصطفیٰ اگرچہ فتح گروپ کے باقاعدہ ممبر نہیں ہیں مگر انہیں بالعموم ایسے دیکھا جا رہا ہے کہ وہ فلسطینی گروپوں کے درمیان ایک کم متنازعہ شخصیت ہوں گے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ محمود عباس انہیں کب وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کرتے ہیں اور وہ حکومت بنانے میں کتنی دیر لیتے ہیں۔ اگر محمد مصطفیٰ کو وزیر اعظم مقرر کیا جاتا ہے تو انہیں انتظامی اور سفارتی لحاظ سے کافی چیلنجوں کا سامنا ہوگا۔ انہیں غزہ میں دور تک پھیلے ہوئے ملبے اور تقریباً 23 لاکھ بےگھر فلسطینیوں کے ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہوگا۔ جنہوں نے پچھلی کئی دہائیوں سے ایسی کشت و خون دیکھی تھی نہ ایسی تباہی۔ اس کے علاوہ انہیں اربوں ڈالر کی متوقع بین الاقوامی امداد کے استعمال کو بھی دیکھنا ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ انہیں بیک وقت حماس کی سیاسی حمایت کے علاوہ اسرائیل سے بھی تعاون چاہیے ہوگا۔ ایسے اسرائیل سے جو حماس کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔ امریکہ جو جنگ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو حکومت میں ایک قائدانہ کردار کے لیے دیکھ رہا ہے۔ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے ہاں کافی اصلاحات کرے۔ فلسطینی ماہر اقتصادیات محمد ابو جیاب کے مطابق 'صورتحال یہ ہے کہ ہر کوئی بحران سے دوچار ہے۔ فتح گروپ مغربی کنارے میں بحران کا ساما کر رہا ہے جبکہ حماس کو غزہ میں ایک بہت سنگین بحران کا سامنا ہے۔ ان حالات میں 69 سالہ محمد مصطفیٰ بہتر حل پیش کر سکتے ہیں۔'

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments