International

فلپائن میں طوفان کالمیگی کی تباہ کاریاں، 140 ہلاک، درجنوں لاپتہ

فلپائن میں طوفان کالمیگی کی تباہ کاریاں، 140 ہلاک، درجنوں لاپتہ

فلپائن میں آنے والے خوفناک سمندری طوفان کالمیگی نے وسطی علاقوں کو ملیا میٹ کرکے رکھ دیا، مختلف حادثات میں 140 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کے شہر سیبو میں سیلاب نے مکانات، گاڑیاں اور کنٹینرز کو بھی اڑا کر رکھ دیا، کلمیگی طوفان کو 2025 کا سب سے خطرناک طوفان قراردیا جارہا ہے۔ جزیرہ سیبو میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 39 افراد ڈوبنے یا ملبے کے نیچے آ کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، قریبی جزیرے بوہول سے بھی ایک ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ 10 ہزار سے زائد افراد کو اب تک محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ سیکڑوں مکانات زیرِ آب آ گئے۔ کئی شہروں میں بجلی منقطع ہے اور ٹیلی فون سروس بھی متاثر ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments