International

فلپائن میں طوفان کالماگی کی تباہ کاریاں، 114 ہلاک

فلپائن میں طوفان کالماگی کی تباہ کاریاں، 114 ہلاک

فلپائن میں آنے والے طاقتور طوفان کالماگی کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، ہر طرف لاشیں اور گھروں کا ملبہ پڑا ہے، مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 114 تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طاقتور طوفان کالماگی کے باعث فلپائن فوج کا یو ایچ-ون ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں کے دوران گرکر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار تمام چھ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق فلپائن میں آنے والے طوفان کالماگی میں ان چھ اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 114 تک جا پہنچی ہے۔ جزیرہ سیبو میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 39 افراد ڈوبنے یا ملبے کے نیچے آ کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، قریبی جزیرے بوہول سے بھی ایک ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ 10 ہزار سے زائد افراد کو اب تک محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ سیکڑوں مکانات زیرِ آب آ گئے۔ کئی شہروں میں بجلی منقطع ہے اور ٹیلی فون سروس بھی متاثر ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی علاقوں میں گاڑیاں پانی کے بہاؤ میں بہہ گئیں۔ گاڑیاں ایک دوسرے کے اوپر چڑھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پانی اتنی تیزی سے بڑھا کہ لوگ گھروں کی بالائی منزلوں اور چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ ریڈ کراس کی جاری کردہ تصاویر میں امدادی کارکنوں کو گھٹنوں تک پانی میں کھڑے متاثرہ شہریوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث 300 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور بحری جہازوں کو بندرگاہوں پر واپس آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ویتنام نے بھی ہنگامی تیاریوں کا اعلان کردیا ہے کیوں کہ طوفان کالماگی کا جمعرات کی رات ویتنام کے وسطی علاقوں سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments