International

فلپائن میں سمندری طوفان سے 66 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

فلپائن میں سمندری طوفان سے 66 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

فلپائن میں حکام کا کہنا ہے کہ اس سال آنے والے اب تک کے سب سے طاقتور طوفان کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سمندری طوفان کلمیگی کے نتیجے میں فلپائن کے سے زیادہ آبادی والے جزیرے سیبو کے تمام قصبوں میں سیلاب آیا ہے۔ اس جزیرے پر سب سے زیادہ، 49، اموات ہوئی ہیں۔ سول ڈیفنس کے ایک اہلکار نے بدھ کو ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا ہے 26 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ فلپائن سے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ عمارتوں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں، جبکہ گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز سڑکوں پر بہہ رہے ہیں۔ مرنے والوں میں فوجی ہیلی کاپٹر کے عملے کے چھ ارکان بھی شامل ہیں جو منگل کے روز سیبو کے جنوب میں واقع منڈاناؤ جزیرے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر کو امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے وہاں تعینات کیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments