Entertainment

فلم لک تباہ کن تھی، کوئی اسکی تعریف کرے تو عیجب لگتا ہے، عمران خان

فلم لک تباہ کن تھی، کوئی اسکی تعریف کرے تو عیجب لگتا ہے، عمران خان

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ انکی فلم ’لک‘ تباہ کن اور ہیبت ناک تھی، کوئی اس فلم کی تعریف کرتا تو عجیب سا محسوس ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فلم کا حصہ ہونے پر انہیں اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے 40 سالہ عمران خان نے اپنے بطور اینکر کیریئر پر بھی گفتگو کی۔ یاد رہے کہ عمران خان کو انکی رومانٹک اور کامیڈی فلم جانے تو یا جانے نہ اور کرائم کامیڈی فلم دہلی بیلی کے کرداروں سے کافی شہرت ملی۔ جس کی وجہ سے وہ بڑی چاہ سے ان دونوں فلموں کا تذکرہ کرتے ہیں، تاہم وہ فلم لک کے حوالے سے دوسروں کے نقطہ نظر کو ذرا مختلف انداز میں دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کئی برس تک فلمی دنیا سے دور رہے اور کچھ عرصے قبل ہی انکی واپسی ہوئی ہے اور انکے کم بیک پر پرستار کافی پرجوش ہیں۔ انکی آخری فلم 2015 کی کٹی بٹی تھی، جسکے بعد آٹھ برس تک انہوں نے بریک لیا۔ اب یہ اطلاعات ہیں کہ وہ ہدایتکار عباس ٹائر والا کے ساتھ ایک ویب سیریز کے حوالے سے سرگرم ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments