امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے دوران خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
میلانیا ٹرمپ رواں سال اب تک صرف 38 دن عوامی سطح پر نظر آئی ہیں، ان کی آخری عوامی شرکت 19 جولائی کو نیو جرسی میں فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ہوئی تھی۔
سابق ماڈل و خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے ایسی متعدد اہم تقریبات میں شرکت نہیں کی جن میں عام طور پر امریکی خاتونِ اوّل کی شرکت متوقع ہوتی ہے، ان تقریبات میں سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات، وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس ایسوسی ایشن کی نئی طرز پر منعقد ہونے والی تقریب اور 22 جولائی کو امریکی فوج کے ہلاک اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب شامل ہیں۔
این بی سی نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے اسی عرصے کے مقابلے میں میلانیا ٹرمپ نے تقریباً نصف تعداد میں عوامی تقریبات میں شرکت کی ہے۔
میلانیا ٹرمپ کے سوانح نگاروں اور میڈیا مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ عمومی طور پر زیادہ میل جول رکھنے والی شخصیت نہیں اور اپنی عوامی مصروفیات کا انتخاب احتیاط سے کرتی ہیں، عوامی تقریبات میں بھی ان کا انداز محتاط اور کم گو رہتا ہے، جبکہ وہ غیر متوقع طور پر گفتگو کرنے سے گریز کرتی ہیں۔
دوسری جانب میلانیا ٹرمپ کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے دیگر امریکی خاتونِ اوّل کی طرح بھرپور عوامی شیڈول برقرار رکھنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments