Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

علی الصبح ساوتھ سٹی کمپلیکس کی 27ویں منزل پر آتشزدگی! دھوئیں سے علاقہ ڈھکا

Admin
By Admin
Oct 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

علی الصبح ساوتھ سٹی کمپلیکس کی 27ویں منزل پر آتشزدگی! دھوئیں سے علاقہ ڈھکا
علی الصبح ساوتھ سٹی کمپلیکس کی 27ویں منزل پر آتشزدگی! دھوئیں سے علاقہ ڈھکا — October 30, 2026
علی الصبح ساوتھ سٹی کمپلیکس کی 27ویں منزل پر آتشزدگی! دھوئیں سے علاقہ ڈھکا
ساوتھ سٹی کمپلیکس کی 27ویں منزل پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرونٹس کوارٹر کے قریب آگ لگی۔ اس واقعے کے بعد رہائشی کمپلیکس میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی۔ لفٹ بند ہونے کی وجہ سے رہائشیوں کو سیڑھیوں کے ذریعے نیچے اتارنے میں کافی دشواری پیش آئی۔ خوف کے باعث بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اس سلسلے میں ریزیڈنس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری دیباشیش باسو نے کہا، ”ٹاور نمبر 3 میں آگ لگی ہے۔ رہائشیوں کو نیچے اتارا جا رہا ہے۔ یادوپور تھانے کی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔“
واضح رہے کہ ساو¿تھ سٹی کولکاتا کے پوش رہائشی کمپلیکس میں سے ایک ہے۔ یہاں مجموعی طور پر چار ٹاور ہیں۔ جمعہ کی صبح ٹاور نمبر 3 کی 27ویں منزل پر آگ دیکھی گئی۔ سب سے پہلے پولیس اسٹیشن اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ اس ٹاور میں مجموعی طور پر 30 منزلیں ہیں۔ ظاہر ہے کہ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی اوپری منزلوں پر رہنے والے افراد اپنی جان بچانے کے لیے جلد از جلد باہر نکلنے کی کوشش کرنے لگے۔
دوسری جانب آتشزدگی کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، جس کی وجہ سے کوئی بھی لفٹ استعمال نہیں کر سکا۔ بچوں اور بزرگوں کو بھی سیڑھیوں کے ذریعے نیچے اتارا گیا۔ اس دوران شدید افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ 27ویں منزل پر آگ لگنے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مجموعی طور پر اس پ±رتعیش رہائشی کمپلیکس میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آگ کس وجہ سے لگی۔ اگرچہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن اسے مکمل طور پر بجھایا نہیں جا سکا ہے۔ اس لیے فی الحال آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہو سکتا ہے۔
فائر بریگیڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنگی پیمانے پر کارروائی جاری ہے اور جلد ہی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔ تاہم نقصانات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

علی الصبح ساوتھ سٹی کمپلیکس کی 27ویں منزل پر آتشزدگی! دھوئیں سے علاقہ ڈھکا...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn