Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پولیس کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے‘! انکاونٹر کے معاملے پر شوبھیندو کا اعلان

Admin
By Admin
Oct 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

پولیس کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے‘! انکاونٹر کے معاملے پر شوبھیندو کا اعلان
پولیس کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے‘! انکاونٹر کے معاملے پر شوبھیندو کا اعلان — October 30, 2026
پولیس کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے‘! انکاونٹر کے معاملے پر شوبھیندو کا اعلان
ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد سے ہی جرائم پر قابو پانے کے لیے حکومت سرگرم ہے۔ غنڈہ گردی کی روک تھام کے لیے قانون بھی نافذ کیا گیا ہے۔ اقتدار کی تبدیلی کے بعد اتر پردیش کے ’یوگی ماڈل‘ کی طرز پر مغربی بنگال میں بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف انکاونٹر کی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ باروئی پور میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے ملزم کے انکاو¿نٹر سے اس کا آغاز ہوا تھا، اور اب ایک ہی دن میں گائی گھاٹا اور شمشیر گنج میں بھی پولیس کی گولیوں کی گونج سنائی دی۔ اس معاملے پر اپوزیشن حلقوں میں کئی طرح کے تنازعات کے باوجود وزیر اعلیٰ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے انکاو¿نٹر کے طریقہ کار کو لے کر پ±رامید ہیں۔ رائے گنج کی ایک عوامی ریلی سے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے اشاروں میں اہم بیان دیا۔
ریاست میں خواتین پر مظالم اور مجرمانہ سرگرمیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے رائے گنج کی ریلی سے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا۔ حال ہی میں گائی گھاٹا اور شمشیر گنج میں پولیس انکاو¿نٹر کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے صاف کہا کہ مغربی بنگال کی ماو¿ں اور بہنوں کی حفاظت کے لیے پولیس کو ’کھلی چھوٹ‘ دے دی گئی ہے۔
اس دن اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا، ”جو کرنا ہوگا، کریں گے۔ آپ لوگ بے فکر رہیں۔ میں نے پولیس کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ اگر کوئی عصمت دری یا خواتین کو ہراساں کرنے جیسا کام کرے گا تو پولیس جو ضروری ہوگا، وہ کرے گی۔ جو لوگ ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کی بے عزتی کریں گے، ان کا کیا انجام ہو رہا ہے، یہ سبھی دیکھ رہے ہیں۔ سمجھ دار کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔ میں وزیر پولیس ہوں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔ آپ لوگ چوکس رہیں۔“
واضح رہے کہ منگل کی علی الصبح اور دوپہر کو ریاست میں یکے بعد دیگرے دو پولیس انکاو¿نٹر ہوئے۔ پہلا واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے گائی گھاٹا اور دوسرا مرشد آباد کے شمشیر گنج میں پیش آیا۔
دونوں ہی معاملات میں پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمین کو حراست سے جائے وقوعہ پر واردات کی دوبارہ تشکیل (کرائم سین ری کنسٹرکشن) کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ اسی دوران ملزمین نے پولیس سے آتشیں اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ الزام ہے کہ ملزمین کی جانب سے فائرنگ کے جواب میں پولیس نے گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمین کی موت ہو گئی۔
پہلے واقعے میں گائی گھاٹا میں 17 سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے ملزم پرہلاد داس کی پولیس کی فائرنگ میں موت ہوئی۔ دوسرے واقعے میں شمشیر گنج میں تاجر سوجیت منڈل کے قتل کے معاملے میں گرفتار سماو¿ل شیخ کا انکاو¿نٹر ہوا۔اس سے تین ماہ قبل جنوبی 24 پرگنہ کے باروئی پور میں بھی نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں گرفتار پربھاس منڈل کا پولیس نے انکاو¿نٹر کیا تھا۔

پولیس کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے‘! انکاونٹر کے معاملے پر شوبھیندو کا اعلان...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn