Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کوچ بہار میں ترنمول حامی جوڑے پر حملہ بی جے پی کاحملہ، آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون زخمی

Admin
By Admin
Oct 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

کوچ بہار میں ترنمول حامی جوڑے پر حملہ بی جے پی کاحملہ، آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون زخمی
کوچ بہار میں ترنمول حامی جوڑے پر حملہ بی جے پی کاحملہ، آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون زخمی — October 30, 2026
کوچ بہار میں ترنمول حامی جوڑے پر حملہ بی جے پی کاحملہ، آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون زخمی
ترنمول کانگریس کے حامی ایک پرائیویٹ ٹیوٹر اور ان کی آٹھ ماہ کی حاملہ بیوی پر بدھ کی رات کوچ بہار کے دین ہاٹا-2 بلاک کے ایک گاو¿ں میں بی جے پی کے مشتبہ حامیوں نے حملہ کیا۔
زخمی جوڑے کی شناخت دیباجیت برمن اور ان کی بیوی پریا پال کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں باراشکدل پنچایت کے کوچنی گاو¿ں کے رہنے والے ہیں۔ انہیں دین ہاٹا سب ڈویڑنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق، بنگال میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد سے ہی انہیں ہراساں کیا جا رہا تھا۔ دیباجیت کی بھابھی رانو برمن ترنمول کی سابق پنچایت رکن ہیں۔
اسپتال کے بستر سے دیباجیت نے الزام لگایا، ”2026 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد میرے خاندان کو اپنا گھر چھوڑ کر رہنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ہمارے گھر میں کئی مرتبہ توڑ پھوڑ کی گئی اور بی جے پی کارکنوں نے ہمیں دھمکیاں دیں۔“انہوں نے مزید الزام لگایا، ”میری بھابھی کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا۔ وہ اور میرے بڑے بھائی اب تک گھر واپس نہیں آ سکے ہیں۔ پریا اور میں صرف چند روز قبل گھر واپس آئے تھے، لیکن ہمیں سکون سے رہنے نہیں دیا گیا۔“
پریا نے الزام لگایا کہ بدھ کی رات جب دیباجیت طلبہ کو ٹیوشن پڑھا کر واپس آ رہے تھے، تب گھر کے قریب بی جے پی کے مشتبہ حامیوں نے ان پر حملہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی۔
پریا نے کہا، ”میرے شوہر پرائیویٹ ٹیوشن پڑھا کر اپنا گزارہ کرتے ہیں۔ یہی ان کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے۔ بی جے پی نے انہیں ٹیوشن پڑھانے سے روک دیا تھا، لیکن انہوں نے حال ہی میں دوبارہ پڑھانا شروع کیا تھا۔ انہیں ڈرانے کے لیے مارا پیٹا گیا۔ میں آٹھ ماہ کی حاملہ ہوں، اس کے باوجود انہوں نے مجھ پر بھی حملہ کرنے سے گریز نہیں کیا۔“جوڑے نے اس حملے کے لیے مقامی بی جے پی رہنما مامپی سرکار، ان کے شوہر سمیر اور دیگر افراد، جن میں راکیش برمن اور دیپو برمن شامل ہیں، کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔دیباجیت نے کہا، ”صاحب گنج تھانے کے افسران نے مجھ سے بات کی ہے۔ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد میں پولیس میں شکایت درج کراو¿ں گا۔“بی جے پی رہنما مامپی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا، ”اسپتال کے بستر پر موجود حاملہ خاتون صرف ڈرامہ کر رہی ہے۔‘

کوچ بہار میں ترنمول حامی جوڑے پر حملہ بی جے پی کاحملہ، آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون زخمی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn