Sports

فیفا سیریز فٹ بال: موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے ہرا دیا

فیفا سیریز فٹ بال: موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے ہرا دیا

فیفا سیریز فٹ بال میں موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 0-1 سے شکست دے دی۔ اس میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے خاص طور پر کھیل کے آخری لمحات میں گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش لیکن بدقسمتی سے گول نہ کرسکی۔ آئیوری کوسٹ میں جاری فیفا سیریز کے دوسرے میچ میں موریطانیہ کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول پہلے ہاف کے 20ویں منٹ میں گنگوئی نے کیا۔ 16 اپریل تک جاری رہنے والی سیریز میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 16 اپریل کو میزبان آئیوری کوسٹ کے خلاف کھیلے گی۔ پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 8-0 کی بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments