پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری سلہٹ ٹیسٹ میچ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور بنگلہ دیش کے لٹن داس کے درمیان بظاہر سخت جملوں کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان بیٹنگ کے دوران ٹوکے جانے پر رُک کر وکٹ کیپر سے بات کرنے لگ جاتے ہیں۔ محمد رضوان کو بظاہر سائیڈ سکرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے۔ محمد رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے لٹن داس کہتے ہیں کہ ’کیا کر رہے ہو؟ جس کے جواب میں محمد رضوان کہتے ہیں ’دیکھ وہ دیکھ، وہ کھڑا ہے۔‘ اس کے بعد لٹن داس کہتے ہیں کہ ’ادھر کیا دیکھ رہا ہے؟ ادھر بیٹنگ کر نا۔‘ اس کے ردعمل میں محمد رضوان کہتے ہیں ’یہ تیرا کام ہے، میرا اور امپائر کا کام ہے یہ۔‘ پھر لٹن داس محمد رضوان کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’ففٹی ہوگئی، اب یہ ایکٹنگ شروع کرے گا۔‘ اس کے بعد کسی دوسری جانب سے بھی آواز آتی ہے ’اس کی اوور ایکٹنگ کے 50 روپے کاٹیں گے۔‘ اس کے بعد امپائر مداخلت کرتے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخی کم کرتے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کی گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ بھائی صاحب نامی اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’بنگلہ دیش کے کھلاڑی رضوان کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔‘ عبداللہ نے لکھا کہ ’لٹن داس اور محمد رضوان کے درمیان لفظی گولہ باری۔‘ شیر علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کھلاڑی نے کہا اس کے بعد اس کی ٹیم میں جگہ پکی ہے اس لیے اوور ایکٹنگ کر رہا ہے۔‘ ایک اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’لٹن داس کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سلیجنگ اور بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے۔ رضوان نے اسے مناسب جواب دیا۔‘ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔ منگل کو سلہٹ میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر محمد رضوان 75 اور ساجد خان آٹھ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے