Sports

فٹبال ورلڈ کپ: میسی کی ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

فٹبال ورلڈ کپ: میسی کی ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

کینساس (17 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک شان دار میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے شکست دے دی، جس میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک کیا۔ فٹبال ورلڈ کپ میں اسٹار کھلاڑی لیونل میسی پہلی مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، انھوں نے منگل کی رات الجزائر کے خلاف ارجنٹینا کی 0-3 سے فتح میں آل ٹائم ورلڈ کپ گولز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں 27 میچوں میں 16 گول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، یعنی انٹر میامی سی ایف کے سپر اسٹار اب اپنے کیریئر میں ورلڈ کپ کے سولہ گول کر چکے ہیں، اور اس طرح جرمنی کے لیجنڈ میروسلاو کلوزے کے ریکارڈ کے برابر آ گئے ہیں۔ یہ کامیابی انھوں نے کنساس سٹی میں گروپ جے کے افتتاحی میچ میں اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کے ذریعے حاصل کی۔ 8 مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ جیتنے والے میسی اگلے میچ میں، ڈلاس میں پیر کو آسٹریا کے خلاف سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ تنہا اپنے نام کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ موجودہ ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹینا 27 جون کو ڈلاس میں اردن کے خلاف بھی کھیلے گا۔ فٹبال ورلڈ کپ کا یہ دن اس حوالے سے بھی نمایاں رہا کہ اس دن عالمی فٹ بال کے بڑے ستاروں فرانس کے کیلیان ایمباپے اور ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ نے 2، 2 گول کیے، جب کہ میسی نے ان دونوں سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اپنے چھٹے ورلڈ کپ کا آغاز یادگار انداز میں کیا اور تین گول کیے۔ یہ دن ان کے پہلے ورلڈ کپ گول کی بیسویں سالگرہ کا بھی دن تھا۔ ارجنٹینا کے مشہور نمبر 10 نے پہلے ہاف میں اسکورنگ کا آغاز کیا، پھر دوسرے ہاف میں مزید 2 گول کر کے ارجنٹینا کے لیے اپنے 200 ویں بین الاقوامی میچ کو یادگار بنا دیا۔ اس کے ساتھ ہی میسی پرتگال کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کے بعد تاریخ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے جنھوں نے 5 مختلف ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کیے۔ میسی کے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 2006 کے ورلڈ کپ میں سربیا و مونٹی نیگرو کے خلاف ایک گول سے ہوا تھا۔ بعد ازاں 2022 کے ورلڈ کپ فائنل میں انھوں نے فرانس کے خلاف 2 گول کر کے ارجنٹینا کو سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments