Sports

فٹبال کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: یوگانڈا نے صرف 11 منٹ میں تین گول کیپر میدان میں اتار دیے

فٹبال کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: یوگانڈا نے صرف 11 منٹ میں تین گول کیپر میدان میں اتار دیے

فیس: افریقن کپ آف نیشنز میں یوگانڈا اور نائیجیریا کے درمیان کھیلے گئے میچ نے ایک ایسا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے جسے کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ یوگانڈا کی ٹیم فٹبال کی تاریخ کی ان چند نایاب ٹیموں میں شامل ہو گئی ہے جنہوں نے ایک ہی میچ کے دوران اپنے تینوں گول کیپرز کا استعمال کیا، اور یہ سب کچھ محض 11 منٹ کے سنسنی خیز دورانیے میں ہوا۔ میچ کا آغازیو گانڈا کے تجربہ کار 40 سالہ کپتان اور لیجنڈری گول کیپر ڈینس اونیانگو سے ہوا۔ انہوں نے میچ کے آغاز میں نائیجیریا کے حملوں کو روک کر شاندار کارکردگی دکھائی، تاہم ایک کارنر بچاتے ہوئے ان کا ٹخنہ مڑ گیا۔ تکلیف کے باوجود وہ ہاف ٹائم تک میدان میں ڈٹے رہے، مگر دوسرے ہاف میں مزید کھیل جاری رکھنا ان کے لیے ناممکن ہو گیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز پر دوسرے گول کیپر سلیم ماگولا کو میدان میں بھیجا گیا، لیکن ان کا سفر صرف 11 منٹ ہی جاری رہ سکا۔ 56 ویں منٹ میں نائیجیریا کے اسٹار کھلاڑی وکٹر اوسیمن کے حملے کو روکنے کے لیے ماگولا ڈی ایریا سے بہت باہر نکل آئے اور غیر ارادی طور پر گیند کو ہاتھ لگا بیٹھے۔ ریفری نے قانون کی خلاف ورزی پر انہیں فوری طور پر ‘ریڈ کارڈ’ دکھا کر میدان بدر کر دیا۔ اب یوگانڈا کے پاس آخری آپشن کے طور پر تیسرے گول کیپر نافیان الیونزی بچے تھے۔ انہیں میدان میں لانے کے لیے یوگانڈا کو اپنے ایک مڈ فیلڈر کی قربانی دینا پڑی۔ الیونزی کے لیے یہ امتحان کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا؛ ان کے آنے کے محض 3 منٹ بعد نائیجیریا نے دوسرا گول کر دیا اور تھوڑی ہی دیر بعد اسکور 3-0 ہو گیا۔ اگرچہ یو گانڈا نے میچ کے آخری لمحات میں ایک گول کر کے خسارہ کم کیا، لیکن نائیجیریا نے یہ میچ 3-1 سے جیت لیا۔ نائیجیریا رواں ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ کے تمام میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، لیکن اس میچ کی اصل سرخی نائیجیریا کی جیت نہیں بلکہ یوگانڈا کے گول کیپرز کے ساتھ پیش آنے والا یہ عجیب و غریب واقعہ رہا۔ فٹبال ماہرین کے مطابق، کسی بڑے ٹورنامنٹ میں اتنے کم وقت میں تین گول کیپرز کا تبدیل ہونا ایک ایسا واقعہ ہے جو فٹبال کی تاریخ میں شاید ہی دوبارہ دیکھنے کو ملے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments