Sports

فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

فاسٹ بولر رومان رئیس نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا۔ سابق کرکٹر فواد عالم کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ بابر اعظم طویل فارمیٹس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے ٹی 20 کیریئر کو الوداع کہہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میں بابر کی حالیہ جدوجہد ان کے طویل فارمیٹس کی کارکردگی کو متاثر کرسکتی ہے اسی لیے انہیں چاہیے کہ مختصر فارمیٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔ رومان رئیس نے کہا کہ بابر کی کلاس اور بیٹنگ پر کوئی شک نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ انہیں ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنا چاہیے اور اپنی توجہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کرنی چاہیے۔ فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ جب کسی کھلاڑی کی کارکردگی ایک فارمیٹ میں گرتی ہے تو یہ دوسرے فارمیٹس کو بھی متاثر کرسکتی ہے، ٹی 20 بہت مختصر اور تیز ہے لیکن اس کا اثر دوسرے فارمیٹس پر بھی پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہونے کے باوجود بابر اعظم اپنی حالیہ ناکامیوں کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد وہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نظر انداز کر دیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں وہ گزشتہ ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments