Sports

فاسٹ بولر محمد سراج کا ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ

فاسٹ بولر محمد سراج کا ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے لوگوں کو ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد سراج نے کہا کہ ایئر انڈیا کی پرواز گواہاٹی سے حیدرآباد کے لیے صبح 7:25 بجے روانہ ہونا تھی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔ محمد سراج نے کہا کہ بار بار پوچھنے کے باوجود ایئر لائن کی جانب سے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، چار گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی نہ کوئی اپ ڈیٹ دی گئی اور نہ ہی متبادل انتظام کیا گیا، جس کے باعث درجنوں مسافر ایئرپورٹ پر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ ایئر انڈیا میں سفر کرنا میرا انتہائی مایوس کن تجربہ ہے اور میں کسی کو بھی یہ پرواز لینے کا مشورہ نہیں دوں گا۔ محمد سراج کے پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments