ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں 3 امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک ڈسٹرائر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دونوں جنگی جہاز مبینہ طور پر ایران کی بحری ناکہ بندی میں شریک تھے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہازوں کو ایرانی بحری جہازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے پر نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد دونوں امریکی جنگی جہاز علاقے سے فرار ہوگئے۔
ایرانی حکام نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی فوج کی ایک بغیر پائلٹ کشتی کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ دشمن کی ہر حرکت ہماری بحریہ کی نظروں میں ہے اور دشمن کی ہر کارروائی کا فیصلہ کن انداز میں جواب دیا جائے گا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں 3 امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments