Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

مصری فٹبالر محمد صلاح پر 6 ماہ کیلئے ڈرائیونگ پر پابندی

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

مصری فٹبالر محمد صلاح پر 6 ماہ کیلئے ڈرائیونگ پر پابندی
مصری فٹبالر محمد صلاح پر 6 ماہ کیلئے ڈرائیونگ پر پابندی — September 22, 2026
مصر کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور انگلش کلب لیور پول کے سابق نامور کھلاڑ ی محمد صلاح پر تیز رفتاری کے مقدمے میں عدالت نے ڈرائیونگ پر 6 ماہ کی پابندی اور ایک ہزار 44 پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق صلاح کی رولز رائس کو 27 مارچ کو چیشائر کے علاقے ولمزلو میں 30 میل فی گھنٹہ کی حد والی سڑک پر 36 میل فی گھنٹہ (58 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے اسپیڈ کیمرے نے ریکارڈ کیا۔

محمد صلاح نے پولیس کو یہ معلومات فراہم نہیں کیں کہ گاڑی اس وقت کون چلا رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے قانونی نوٹس کا بھی انہوں نے جواب نہیں دیا اور الزام پر اپنا مؤقف پیش نہیں کیا۔

وارنگٹن کمبائنڈ کورٹ میں سماعت کے دوران صلاح کو 6 ماہ کی ڈرائیونگ پابندی کے ساتھ مجموعی طور پر 1,044 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

یہ واقعہ اس اعلان کے چند روز بعد پیش آیا تھا جب مصر کے کپتان نے لیورپول کے ساتھ 9 سالہ سفر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 24 مارچ کو لیورپول نے صلاح کی رخصتی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں کلب کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا تھا۔

محمد صلاح نے لیورپول کی جانب سے 442 میچز میں 257 گول کیے۔ 2025-26 سیزن کے اختتام کے بعد وہ ترک کلب ٹرابزون اسپور منتقل ہوگئے۔

مصر کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور انگلش کلب لیور پول کے سابق نامور کھلاڑ ی محمد صلاح پر تیز رفتاری کے مقدمے میں عدالت نے ڈرائیونگ پر 6 ماہ کی پابندی اور ایک ہزار 44 پاؤنڈ جرمانہ عائد...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn