امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے اس اعلان کے بعد کہ آنے والے دنوں میں ایرانی ایئرلائنز کو عالمی سطح پر پروازیں چلانے سے روک دیا جائے گا، عراق اور جارجیا نے بھی ترکی کی پیروی کرتے ہوئے ایرانی ایئرلائنز کے اپنے ممالک میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل ماہان ایئر نے اعلان کیا تھا کہ ترکی نے کمپنی کو اپنی پروازیں معطل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق عراق کے دو ذرائع نے پیر کو اے ایف پی کو بتایا کہ امریکی محکمۂ خزانہ کے اعلان کے بعد بغداد ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں معطل کر دے گا۔
اس خبر کے بعد جارجیا نے بھی ایرانی ایئرلائنز کو اپنی فضائی حدود میں داخلے سے روک دیا ہے۔
اس سے قبل سنیچر کے روز ماہان ایئر نے اعلان کیا تھا کہ ترک حکومت کی درخواست پر اس نے ترکی کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے اس اعلان کے بعد کہ آنے والے دنوں میں ایرانی ایئرلائنز کو عالمی سطح پر پروازیں چلانے سے روک دیا جائے گا، عراق اور جارجیا نے بھی ترکی کی پیروی کرتے ہ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments