بھانگڑمیں ہوئے تشدد کو لےکر ایس ایف آئی نکالے گی ریلی، کشیدگی روکنے کے لیے پولیس بھی سرگرم
بی جے پی لیڈر ساینتن باسو کی موجودگی کو لے کر بھنگڑ مہا ودیالیہ میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے واقعے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس پس منظر میں بائیں بازو کی طلبہ تنظیم ایس ایف آئی نے دوپہر سے احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم ریلی بھی نکالے گی۔ اس کے علاوہ ڈی سی دفتر میں وفد پیش کرنے کا بھی پروگرام ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کولکاتا پولیس کے جوائنٹ سی پی (لیگل) بھاسکر مکھرجی بھنگڑ تھانے پہنچے۔
پیر کے روز بھنگڑ کالج میں انتظامی کمیٹی کے نئے صدر ساینتن کی موجودگی کو لے کر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ اے بی وی پی کے مقابلے ایس ایف آئی اور آئی ایس ایف کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس فرنٹ کے درمیان جھگڑا روکنے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔ اس کے بعد احتجاج، لاٹھی چارج اور تھانے کا گھیراو¿ بھی ہوا۔ کشیدگی اور بدسلوکی کے الزامات میں مجموعی طور پر چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اے بی وی پی کا الزام ہے کہ اس کے حامیوں اور طالبات کے خلاف نازیبا تبصرے اور فحش اشارے کیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہی الزامات کی بنیاد پر چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی ایس ایف اور ایس ایف آئی نے پولیس اور بی جے پی کو ایک ہی صف میں رکھتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ بی جے پی اور اے بی وی پی کی باتوں پر پولیس نے جابرانہ کارروائی کی۔
ایس ایف آئی نے طلبہ احتجاج کی اپیل کی ہے۔ منگل کو دوپہر تقریباً 3 بجے گھٹک پوکر کے باسنتی ہائی وے پر احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ ڈی سی دفتر میں وفد پیش کرنے کا بھی پروگرام ہے۔
بھانگڑمیں ہوئے تشدد کو لےکر ایس ایف آئی نکالے گی ریلی، کشیدگی روکنے کے لیے پولیس بھی سرگرم...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments