Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مندارمنی کے سمندر میں نہاتے وقت نابالغ ڈوب کر جاں بحق

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

مندارمنی کے سمندر میں نہاتے وقت نابالغ ڈوب کر جاں بحق
مندارمنی کے سمندر میں نہاتے وقت نابالغ ڈوب کر جاں بحق — September 22, 2026
مندارمنی کے سمندر میں نہاتے وقت نابالغ ڈوب کر جاں بحق
مندارمنی میں سمندر میں نہاتے وقت ایک نابالغ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ایک جوڑا اب بھی لاپتہ ہے۔ پیر کی دوپہر تینوں سمندر میں نہانے کے لیے اترے تھے، اسی دوران اچانک جوار کے تیز بہاو¿ میں بہہ کر ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں کی کوششوں سے نابالغ کو نکال کر مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ باقی دونوں کی تلاش میں نولیا غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس بھی تلاش میں مصروف ہے۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق پیر کی دوپہر تقریباً ساڑھے تین بجے کل آٹھ افراد دیگھا سے ٹوٹو کرائے پر لے کر مندارمنی پہنچے تھے۔ ان میں شانتی پور کے رہنے والے سمن شیل (24)، برشتی شیل (18) اور ان کے ایک جاننے والے نابالغ سومناتھ ہالدار (10) مندارمنی کے ایک ریزورٹ کے سامنے سمندر میں نہانے کے لیے اترے تھے۔
کچھ دیر بعد تینوں ہی جوار کے بہاو¿ میں گہرے سمندر کی طرف بہہ گئے۔ سومناتھ کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر وہاں موجود لائف گارڈ اور مقامی لوگوں نے اسے تشویشناک حالت میں باہر نکالا اور فوراً بالی سائی بڑے رنگوا اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔معلوم ہوا ہے کہ سومناتھ کا آبائی گھر نادیہ کے کرشنا گنج میں تھا، تاہم وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ دیگھا میں ہی رہتا تھا۔ سمن اور برشتی اب بھی لاپتہ ہیں۔

مندارمنی کے سمندر میں نہاتے وقت نابالغ ڈوب کر جاں بحق...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn