Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی مسلم ووٹروں پر نظر، بنگال حکومت کے لیے اقلیتی حمایت کا پیغام دینے کی کوشش

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی مسلم ووٹروں پر نظر، بنگال حکومت کے لیے اقلیتی حمایت کا پیغام دینے کی کوشش
ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی مسلم ووٹروں پر نظر، بنگال حکومت کے لیے اقلیتی حمایت کا پیغام دینے کی کوشش — September 22, 2026
ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی مسلم ووٹروں پر نظر، بنگال حکومت کے لیے اقلیتی حمایت کا پیغام دینے کی کوشش
بی جے پی صرف 6 اکتوبر کو ہونے والے نندی گرام اور ریجینگر کے ضمنی انتخابات جیتنا نہیں چاہتی، بلکہ مسلم ووٹوں کا ایک نمایاں حصہ حاصل کرکے یہ پیغام بھی دینا چاہتی ہے کہ بنگال کی نئی بی جے پی حکومت کو اقلیتی برادری میں بھی حمایت حاصل ہے۔
نندی گرام میں مجموعی ووٹروں میں تقریباً 27 فیصد مسلمان ہیں، جبکہ ریجینگر میں مسلم ووٹروں کا تناسب تقریباً 69 فیصد بتایا گیا ہے۔ بی جے پی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ نندی گرام میں اکثریتی برادری کے ووٹوں کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، لیکن ریجینگر میں کامیابی کے لیے اقلیتی ووٹوں کا کم از کم 5 سے 10 فیصد حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
بی جے پی کے ریاستی صدر سامک بھٹاچاریہ نے ’دی ٹیلی گراف‘ سے کہا کہ اس بار نندی گرام اور ریجینگر دونوں میں اقلیتی برادری کے لوگ بی جے پی کو ووٹ دیں گے۔ ان کے مطابق ریجینگر میں اقلیتی برادری کے بعض افراد نے بی جے پی کے ترقیاتی ماڈل کے ذریعے ریجینگر کو ’روزگار نگر‘ بنانے کے نعرے بھی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اقلیتی برادری کے لوگ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے۔
بی جے پی کے اقلیتی مورچہ نے نندی گرام اور ریجینگر میں مسلم خاندانوں سے رابطے کے لیے الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ ٹیمیں مختلف سرکاری اسکیموں، جن میں اناپورنا یوجنا بھی شامل ہے، سے فائدہ اٹھانے والے مسلم مستحقین کی تعداد کے بارے میں معلومات پیش کریں گی اور ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا پیغام دیں گی۔
بی جے پی کے متعدد لیڈروں کا کہنا ہے کہ مسلم ووٹوں کے ذریعے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حکومت کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے مسلمانوں میں بھی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کا اندازہ ہے کہ 2026 کے اسمبلی انتخابات میں ریاست بھر میں اسے اقلیتی ووٹوں کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ ملا تھا۔
حال ہی میں نندی گرام کی ایک ریلی میں شوبھندو ادھیکاری نے 6 اکتوبر کے نندی گرام اور ریجینگر ضمنی انتخابات کو مسلم ووٹروں کے لیے ایک ’امتحان‘ قرار دیتے ہوئے ان سے حکومت کی حمایت یا مخالفت کے بارے میں فیصلہ کرنے کو کہا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ان بیانات کو مسلم ووٹروں پر دباو¿ کے طور پر پیش کیا، جبکہ بی جے پی نے اسے اپنی حکومت اور ترقیاتی اسکیموں پر اعتماد کی اپیل قرار دیا۔

ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی مسلم ووٹروں پر نظر، بنگال حکومت کے لیے اقلیتی حمایت کا پیغام دینے کی کوشش...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn