Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پولیس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کی سازش کے الزام میں ایم ایل اے کبیر سے پوچھ گچھ کی، بدھ کو دوبارہ طلب کیا

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

پولیس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کی سازش کے الزام میں ایم ایل اے کبیر سے پوچھ گچھ کی، بدھ کو دوبارہ طلب کیا
پولیس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کی سازش کے الزام میں ایم ایل اے کبیر سے پوچھ گچھ کی، بدھ کو دوبارہ طلب کیا — September 22, 2026
پولیس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کی سازش کے الزام میں ایم ایل اے کبیر سے پوچھ گچھ کی، بدھ کو دوبارہ طلب کیا
نوڈا کے ایم ایل اے اور اے جے یو پی کے چیئرمین ہمایوں کبیر، جنہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ پولیس ”بی جے پی کے حق میں کام کر رہی ہے“، اس لیے وہ ریجینگر ضمنی انتخاب میں مہم نہیں چلا سکتے، سے پیر کے روز بہرام پور تھانے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی سازش کے الزام میں چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔
ایم ایل اے کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ انہیں بدھ کے روز صبح 11 بجے دوبارہ بہرام پور تھانے میں حاضر ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔
چند روز قبل ایک نوجوان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے کبیر کی مجوزہ بابری مسجد کی جگہ پر سی سی ٹی وی کیمرے بند کرکے وہاں 10 سے 12 بی جے پی کے جھنڈے لگا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کی سازش کی تھی۔ الزام ہے کہ اس نوجوان نے فون پر کبیر سے مشورہ کیا تھا۔ پولیس کو اس گفتگو کی ریکارڈنگ ملنے کے بعد اے جے یو پی کے کارکن سرفراز چودھری کو گرفتار کیا گیا۔
14 ستمبر کو ضلع پولیس کے سربراہ نے اس معاملے میں ایک پریس کانفرنس کی تھی۔ وائس ٹیسٹ میں کبیر کی آواز سے مماثلت پائی گئی۔ اسی وجہ سے پولیس نے ایم ایل اے کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے طلب کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر، تین سب انسپکٹرز اور بہرام پور کے انسپکٹر انچارج سندیپ سین نے کبیر سے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور ان سے 62 سوالات کیے۔گزشتہ ہفتے مرشدآباد پولیس نے مختلف واقعات سے مبینہ تعلق کے الزام میں اے جے یو پی کے تین رہنماو¿ں کو گرفتار کیا تھا۔
ہری ہرپاڑہ پولیس نے ہری ہرپاڑہ کے رکن پور گاو¿ں کے رہنے والے اے جے یو پی رہنما س±کبور ملا کو گرفتار کیا۔ وہ اس وقت اے جے یو پی کی ریاستی کمیٹی کے سکریٹری ہیں۔ پولیس کا الزام ہے کہ ملا کی گاڑی سے غیر قانونی آتشیں اسلحہ اور جعلی نوٹ ملے تھے۔ اس کے بعد نوڈا پولیس نے اے جے یو پی کے نوڈا بلاک صدر سیف الاسلام کو ایک پرانے وارنٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ پھر شکتی پور پولیس نے اشتعال انگیز بیانات دینے کے الزام میں حیدر شیخ کو گرفتار کیا۔
پارٹی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کے خلاف پولیس کی ”زیادتیوں“ کے احتجاج میں اے جے یو پی کے سربراہ کبیر نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ کارکنوں کو پولیس سے بچانے کے لیے اب پارٹی کی جانب سے عوامی طور پر انتخابی مہم نہیں چلائیں گے۔

پولیس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کی سازش کے الزام میں ایم ایل اے کبیر سے پوچھ گچھ کی، بدھ کو دوبارہ طلب کیا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn