Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ریاست کے سرکاری ڈیٹا بیس پر سائبر حملہ، سابقہ حکومت کے مالیاتی ریکارڈ غائب

Admin
By Admin
Sep 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

ریاست کے سرکاری ڈیٹا بیس پر سائبر حملہ، سابقہ حکومت کے مالیاتی ریکارڈ غائب
ریاست کے سرکاری ڈیٹا بیس پر سائبر حملہ، سابقہ حکومت کے مالیاتی ریکارڈ غائب — September 22, 2026
ریاست کے سرکاری ڈیٹا بیس پر سائبر حملہ، سابقہ حکومت کے مالیاتی ریکارڈ غائب
گزشتہ 13 تاریخ سے ریاست کے کئی سرکاری محکموں کی ویب سائٹس تقریباً غیر فعال ہیں۔ پیدائش اور اموات کے اندراج سمیت کئی کام متاثر ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سائبر حملے کے نتیجے میں یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ صرف یہی نہیں، ریاست کے سرکاری ڈیٹا بیس سے کئی اہم معلومات غائب ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کی اہم معلومات کو ڈیجیٹل شکل میں ویسٹ بنگال اسٹیٹ ڈیٹا سینٹر میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔ ریاست کے محکمہ? اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ماتحت یہ ادارہ ویسٹ بنگال الیکٹرانکس انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ویبیل) کے کنٹرول میں ہے۔
ریاستی حکومت کے ایک ذریعے کے مطابق، گزشتہ 9 سے 13 ستمبر تک مسلسل پانچ دن سائبر مجرموں نے ادارے کے سرور پر حملہ کیا۔ انہوں نے محکمہ? خزانہ سمیت کئی محکموں کی اہم دستاویزات چوری کر لیں۔ اس کے بعد ان دستاویزات کو تباہ کر دیا گیا۔ سائبر ماہرین کو خدشہ ہے کہ تباہ ہونے والی دستاویزات میں سابقہ حکومت کے مالی لین دین سے متعلق معلومات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
سائبر حملے کے اثرات سے ریاستی ڈیٹا سینٹر کا سرور اب تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا ہے۔ اس کے نتیجے میں تعمیرات، ہاو¿سنگ، بلدیات و شہری ترقی، ریاستی پولیس سمیت کئی سرکاری محکموں کی ویب سائٹس یا تو غیر فعال ہیں یا پھر ان کی بیک اینڈ سروس پر کام نہیں ہو پا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پہلا سائبر حملہ 9 ستمبر کو ہوا تھا، لیکن ریاستی ڈیٹا سینٹر کے ملازمین کو 13 ستمبر کی دوپہر سے پہلے اس کا علم نہیں ہو سکا۔ اس وقت حملے کو روکنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ مو¿ثر ثابت نہیں ہوئی۔ اگلے روز تحقیقات کے دوران سائبر فارنزک ٹیم نے ”تشویشناک“ معلومات دریافت کیں۔
معلوم ہوا کہ 9 ستمبر سے مسلسل پانچ دن تک سائبر حملہ آوروں نے ڈیٹا سینٹر کے سرور میں داخل ہو کر میل ویئر اسکرپٹ ’رن‘ کیا۔ میل ویئر اسکرپٹ ایک قسم کا کوڈ ہوتا ہے جسے سائبر مجرم خفیہ طور پر کسی ویب سائٹ، ایپلی کیشن حتیٰ کہ اشتہار میں بھی داخل کر دیتے ہیں۔ عام طور پر یہ کوڈ اسی ویب سائٹ، ایپلی کیشن یا اشتہار کا حصہ معلوم ہوتا ہے، لیکن حقیقت میں اس کا مقصد صارفین کی لاعلمی میں معلومات چوری کرنا ہوتا ہے۔ کئی مرتبہ سائبر مجرم اسی طرح کے میل ویئر کی مدد سے عام لوگوں کو جعلی ویب سائٹس پر بھیج کر ان سے رقم بھی ہتھیا لیتے ہیں۔
ریاستی ڈیٹا سینٹر پر کس نوعیت کا حملہ ہوا، اس کی تحقیقات کے دوران فارنزک ماہرین کو خدشہ ہے کہ محکمہ? خزانہ سمیت چار محکموں کی دستاویزات کا ایک بڑا حصہ چوری ہو سکتا ہے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق ان میں سابقہ دور کے مختلف سرکاری منصوبوں کی معلومات سے لے کر پیدائش و اموات کے اندراج، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں اور حکومت کے مالی لین دین سے متعلق دستاویزات بھی شامل ہیں۔
’چوری‘ ہونے والی کسی بھی دستاویز یا معلومات کو اب تک بازیاب نہیں کیا جا سکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی اہم معلومات کا ’بیک اپ‘ موجود ہوتا ہے۔ لیکن جس طرح کئی مرتبہ بغیر کسی رکاوٹ کے سائبر حملے کیے گئے، اس سے خدشہ ہے کہ یہ ’بیک اپ‘ بھی مستقل طور پر تباہ ہو گیا ہو سکتا ہے۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ حملے کے وقت کم از کم 50 ’ورچوئل مشینیں‘ فعال تھیں۔ یعنی حملہ آوروں کے سامنے معلومات تک رسائی کے تقریباً تمام راستے کھلے ہوئے تھے۔ تاہم ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ محکمہ? خزانہ کا اندرونی نظام متاثر نہیں ہوا ہے۔
موجودہ حکومت کے مختلف منصوبوں، خاص طور پر اناپورنا یوجنا کی دستاویزات کتنی محفوظ ہیں، اس کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ حملے کے طریقہ? کار کو دیکھتے ہوئے تفتیش کاروں کا اندازہ ہے کہ اس کے پیچھے ایک انتہائی پیشہ ور گروہ ہے اور حملہ ایک مخصوص مقصد کے تحت کیا گیا۔

ریاست کے سرکاری ڈیٹا بیس پر سائبر حملہ، سابقہ حکومت کے مالیاتی ریکارڈ غائب...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn