بِرمِنگھم، 14 جون:اسٹار آف اسپنر دیپتی شرما (10 رنز کے عوض 5 وکٹیں) کی تباہ کن بالنگ کی بدولت ہندستان نے اتوار کے روز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں روایتی حریف پاکستان کو 64 رنز سے کراری شکست دے دی ہے ۔ اس یکطرفہ فتح کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ورلڈ کپ مہم کا شاندار آغاز کیا ہے ۔ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اوپنر سمرتی مندھانا (68)، کپتان ہرمن پریت کور (36) اور ریچا گھوش (34) کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم ہندوستانی اسپنرز کے بنے ہوئے جال میں پھنس کر 17 اوورز میں محض 106 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے اچھا آغاز کیا تھا اورہندوستانی فیلڈرز کی جانب سے منیبہ علی کو دو زندگی بھی ملی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 41 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔لیکن جیسے ہی کپتان ہرمن پریت کور نے گیند 'پلیئر آف دی میچ' دیپتی شرما کے ہاتھ میں تھمائی، میچ کا پانسہ مکمل طور پر پلٹ گیا۔ دیپتی نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 10 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ انہوں نے 17ویں اوور میں تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں لے کر پاکستان کی اننگز کا شیرازہ بکھیر دیا۔منیبہ علی 41 رنز کیساتھ نمایاں بیٹر رہیں ، عالیہ ریاض نے 18،گل فیروزہ اور عائشہ ظفر نے 12،12 رنز بنائے ۔دیپتی کا بھرپور ساتھ نوجوان اسپنر شری چرانی نے دیا، جنہوں نے 21 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے منیبہ علی (41) اور عالیہ ریاض (18) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ہندوستانی اسپن اٹیک کے سامنے ٹک نہ سکی اور پوری ٹیم 106 رنز پر سمٹ گئی۔ اس تاریخی کارکردگی کے ساتھ ہی دیپتی شرما ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دنیا کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بالر بھی بن گئی ہیں۔اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی دیپتی شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی تاریخ میں 166 وکٹوں کے ساتھ دنیا کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بالر بن گئی ہیں اور اب وہ اس فہرست میں تنہا ٹاپ پر براجمان ہیں۔ اس سے قبل، ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اوپنر شیفالی ورما اور جیمیما روڈریگز کی صورت میں ہندوستان نے محض 18 رنز پر اپنے 2 اہم وکٹ گنوا دیے ۔ تاہم، اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور اور تجربہ کار سمرتی مندھانا کے درمیان ایک بہترین اور میچ مینڈنگ شراکت داری قائم ہوئی۔ سمرتی مندھانا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے محض 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 44 گیندوں میں 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ کپتان ہرمن پریت کور نے 35 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ان کا اچھا ساتھ دیا۔ اننگز کے آخری اوورز میں وکٹ کیپر بلے باز ریچا گھوش نے گرا¶نڈ کے چاروں طرف شاٹس کھیل کر پاکستانی با¶لرز کے پرخچے اڑا دیے ۔ انہوں نے محض 17 گیندوں پر 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 34 رنز کی آتشی اننگز کھیلی۔ہندستان نے 19ویں اوور میں ریکارڈ 23 رنز بٹورتے ہوئے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا اپنا سب سے بڑا اسکور (170 رنز) بورڈ پر سجا دیا۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے