Sports

دوسری شادی لکی ثابت، عدالت کا سابقہ اہلیہ کو شیکھر کو 5.72 کروڑ واپس کرنے کا حکم

دوسری شادی لکی ثابت، عدالت کا سابقہ اہلیہ کو شیکھر کو 5.72 کروڑ واپس کرنے کا حکم

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کےلیے دوسری شادی لکی ثابت ہوگئی، سابقہ اہلیہ سے قانونی تنازع میں بڑی کامیابی مل گئی، عدالت نے سابقہ اہلیہ کو شیکھر دھون کو تقریباً 5 کروڑ 72 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے حال ہی میں اپنی ساتھی سوفی شائن سے دہلی این سی آر میں شادی کی، جس میں قریبی دوستوں اور کرکٹرز جیسے روہت شرما اور یوزویندر چہل نے شرکت کی۔ شادی کے چند دن بعد ہی شیکھر کو اپنی سابقہ اہلیہ ایشا مکھرجی کے ساتھ جاری قانونی تنازعے میں بڑی کامیابی ملی گئی۔ دہلی کی فیملی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایشا مکھرجی شیکھر دھون کو تقریباً 5.72 کروڑ روپے واپس کریں۔ عدالت نے قرار دیا کہ آسٹریلیا کی فیملی کورٹ کا "پراپرٹی سیٹلمنٹ" کا فیصلہ بھارتی قوانین کے مطابق نہیں ہے، اس لیے ایشا شیکھر سے 16.9 کروڑ روپے کا مطالبہ نہیں کر سکتیں۔ شیکھر اور ایشا کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا زورآور ہے۔ 2021 میں دونوں کی علیحدگی ہوئی اور 2023 میں طلاق ہو گئی۔ شادی کے دوران شیکھر نے ایشا کو تقریباً 13 کروڑ روپے منتقل کیے تھے۔ طلاق کے بعد شکھر کو بیٹے سے ملاقات اور ویڈیو کالز کا حق دیا گیا، لیکن انہوں نے بتایا کہ انہیں بیٹے سے رابطے میں مشکلات پیش آئیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments