Sports

دوسراون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

دوسراون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان سری لنکا 289 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 49 اوورز میں حاصل کرلیا۔ میچ کی خاص کی بات بابر اعظم کی شاندار ناقابل شکست سنچری رہی جبکہ محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں وکٹیں چمیرا نے حاصل کیں۔ پاکستان نے اس فتح کے ساتھ ہی سری لنکا کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل مہمان ٹیم سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 288 رنز اسکور کیے تھے، اننگز کی واحد نصف سنچری لنتھ لیاناگے نے اسکور کی، وہ 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ دیگر کھیلاڑیوں کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سمارا وکرما 42، کامل مشرا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، چیریتھ اسالنکا 6 اور دشمانتا چمیرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ گزشتہ میچ کے نصف سنچری میکر ونندو ہسارنگا نے اس بار 37 اور پرامود مدوشن نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سری لنکا کو ایک اچھے ٹوٹل تک پہنچایا۔ گرین شرٹس کی طرف سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments