تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ جمعے کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں 111 رنز کا ہدف پاکستان نے 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف اور سلمان مرزا کی تباہ کن بولنگ نے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن فلاپ کردی۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے پہلے سات اوورز تک بغیر کسی نقصان کے رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلا نقصان 54 رنز کے مجموعی سکور پر صاحبزادہ فرحان کی صورت میں ہوا، وہ تین چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر صائم ایوب ایک لمبے عرصے بعد فارم میں نظر آئے، انہوں نے پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ون ڈاؤن کریز پر اترنے والے بابر اعظم نے 11 رنز بنائے تاہم وہ اس کے بعد انٹرنیشنل ٹی20 میچز میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کاربن بوش نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا، اوپنر ریزا ہینڈرکس صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ یوں پہلے نقصان کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹک سکا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک سات، ٹونی ڈی زورزی سات، میتھیو بریٹزکے پانچ، ڈیوالڈ بریوس 25، کپتان ڈونووان فریرا 15، جارج لنڈے نو، کاربن بوش 11، نانڈرے برگر نو، اوٹنیل بارٹمین 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ لنگی نینگیڈی سات رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے چار، سلمان مرزا نے تین، نسیم شاہ نے دو جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی