پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 111 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 13.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے دوسرے ٹی 20 میں شکست کی وجہ بیٹنگ کی ناکامی کو قرار دیدیا۔ جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم اتنے رنز نہیں بنا سکی کہ بولر دفاع کرسکتے۔ کوشش کریں گے فائنل میں غلطیاں نہ دہرائیں۔ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا دوسرے میچ میں حساب چکا دیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ امید ہے فائنل میں بھی مداحوں کو بہترین کھیل دکھائیں گے۔ کپتان نے سلمان مرزا اور صائم ایوب کی تعریف کی کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں جب کہ سلمان مرزا کو سخت محنت کا صلہ مل رہا ہے۔ ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوچ کے پلان پر عمل کرنے سے بہتری آئی ہے ٹیم میں واپسی پر میچ وننگ پرفارمنس ہو توبہت اچھا لگتا ہے۔ سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ آج کی پرفارمنس اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں، دو تین گیندیں کرالیں تو اندازہ ہو جاتا ہے کہ پچ کیسی ہے لاہور میں کھیل کر یہاں کی کنڈیشنز بہتر جانتا ہوں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی