پاکستان ویمن نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوین ویمن کو 206 رنز سے ہرادیا۔ 343 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یہ رنز کے اعتبار سے پاکستان ویمن کی سب سے بڑی فتح ہے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ویمن کی اوپنر گل فیروزہ اور صدف شمس نے پہلی وکٹ پر 189 رنز بنائے۔ گل فیروزہ 100 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ صدف شمس نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، صدف ویمن ون ڈے میں مسلسل چار اننگز میں ففٹی پلس اسکور کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔ ان دونوں اوپنرز کے علاوہ صدرہ امین 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں اور پاکستان ویمن نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 343 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 137رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پسی پنوڈیا 33 اور متنگ وندو 29 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے 3 جبکہ عروب شاہ، مومنہ ریاست اور رامین شمیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے