آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 41 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 232 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاداب خان کے 71 رنز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچاسکے، غازی غوری 37 اور عرفات منہاس 33 رنز بناسکے، معاذ صداقت صفر، عبدالصمد 2، صاحبزادہ فرحان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 7، شاہین آفریدی 11 اور بابر اعظم 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میتھیو شارٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کیمرون گرین 53 اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، میٹ رینشا نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ الیکس کیری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، میتھیو شارٹ کو 15 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا، مارنس لبوشین 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے