International

دونالڈ ٹرمپ کو پھر جھلکا نوبل انعام کادرد

دونالڈ ٹرمپ کو پھر جھلکا نوبل انعام کادرد

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 8 جنگیں سلجھائی ہیں اور لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تنازعات وہ آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے افریقہ کے کانگو-روانڈا تنازعہ، ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی اور دیگر کئی مسائل میں ثالثی کرکے جنگوں کو حل کرایا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جب بھی وہ کسی تنازع کو حل کرتے ہیں تو انہیں نوبل انعام ملنے کے بارے میں بات کی جاتی ہے لیکن انہیں کبھی یہ اعزاز نہیں ملا۔ اوول آفس میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی کشیدگی سے پوری طرح آگاہ ہوں اور اگر چاہوں تو دونوں ممالک کے درمیان یہ جنگ فوراً ختم کروا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بارجب میں نے کوئی مسئلہ حل کیا، تو لوگ کہتے کہ اگر تم اگلا سلجھا دوگے تو نوبل انعام مل جائے گا، مجھے نوبل انعام نہیں ملا ،کسی اور کوملا، ایک بہت ہی اچھی خاتون کو، میں نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں؟ مجھے ان چیزوں کی پرواہ نہیں، میری پرواہ صرف زندگیاں بچانے کی ہے۔ یہ نواں ہوگا، میری معلومات کے بعد ہمارے کسی صدر نے ایک بھی جنگ نہیں سلجھائی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بش نے ایک جنگ شروع کی لیکن میں نے کروڑوں زندگیاں بچائیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں... ہندوستان اور پاکستان کو مثال کے طور پر دیکھو، یہ ایک خراب صورتحال بن سکتی تھی حالانکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان نے حملہ کیا یا افغانستان کے ساتھ کہیں حملہ چل رہا ہے، یہ میرے لئے حل کرنا آسان ہوگا۔ اگر مجھے اسے سلجھانا پڑے ، فی الحال مجھے امریکہ چلا نا ہے مگر مجھے جنگ سلجھانا پسند ہے۔ جاننا چاہتے ہیں کیوں؟ مجھے لوگوں کو مارے جانے کو روکنا پسند ہے اور میں نے لاکھوں اور کروڑوں جانیں بچائی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments