مصری صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا حصول صرف 2 ریاستی سے ہی ممکن ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلی عوام کے لیے امن سے رہنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اب 2 ریاستی حل کی جانب بڑھا جائے۔ مصری صدر نے کہا کہ ان کا ملک غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک بطور شراکت دار اپنا کام جاری رکھے گا۔ مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں غزہ میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عبدالفتح السیسی نے امریکی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’مجھے یقین تھا جناب صدر صرف آپ واحد شخص ہیں جو مشرق وسطیٰ میں امن لاسکتے ہیں۔‘ مصری صدر نے مزید کہا، ’مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کے لیے یہ آخری موقع ہے اور فلسطینیوں کو بھی حق حاصل ہے کہ ان کا اپنا ملک ہو۔‘
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی