Sports

دو لائن کیا بول دیں اتنا وائرل ہوگیا، جب شو آئے گا کیا ہوگا؟ روہت شرما

دو لائن کیا بول دیں اتنا وائرل ہوگیا، جب شو آئے گا کیا ہوگا؟ روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کھیل سے جزوی ریٹائرمنٹ کے بعد انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔ نجی چینل نے ایک دلچسپ ٹیزر جاری کیا ہے،جس میں روہت شرما مداحوں سے مزاحیہ انداز میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس شو میں اُن کا مشہور جملہ ’کوئی گارڈن میں نہیں گھومے گا‘ کو مداح بار بار سننے کی فرمائش کرتے ہیں، اس بار بار کی درخواست پر روہت شرما پریشان ہوجاتے ہیں۔ پرومو کے ایک اور منظر میں روہت شرما اپنے اسسٹنٹ کو گھر کے ٹیرس گارڈن کا کام بند کرنے کا حکم دیتے ہیں، چینل نے اس مزاحیہ صورتحال کو شو کے پرومو میں نمایاں جگہ دی ہے۔ روہت شرما اس موقع پر کہتے ہیں ’دو لائن کیا بول دیں، اتنا وائرل ہوگیا، جب میرا پورا شو آئے گا توکیا ہوگا؟‘ اس شو کو سال کا سب سے بڑا انٹرٹینمنٹ ڈیبیو قرار دیا جارہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments