دنیا کے عظیم فٹبالرس میں شمار لیونل میسی ’دی گوٹ ٹور‘ کے تحت کولکاتا، حیدر آباد اور ممبئی کے بعد دہلی پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ میسی نے 15 دسمبر کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منقعد ایک تقریب میں حصہ بھی لیا، جو کہ ان کے چاہنے والوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ خود میسی بھی شیدائیوں کی طرف سے ملی اس محبت کا شکرگزار نظر آئے۔ میسی کے ساتھ ارجنٹائنا کے اسٹار فٹبالر روڈریگو ڈی پال اور اروگوے کے فٹبالر لوئس سواریز بھی موجود تھے۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں لیونل میسی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جئے شاہ، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور ڈی ڈی سی اے (دہلی ضلع کرکٹ ایسو سی ایشن) کے سربراہ روہن جیٹلی سے ملاقات کی۔ میسی کو جئے شاہ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی نمبر 10 بطور تحفہ پیش کیا۔ انھوں نے لوئس سواریز کو جرسی نمبر 9 اور روڈریگو ڈی پال کو جرسی نمبر 7 بھی تحفے میں دیا۔ جئے شاہ نے میسی کو ایک کرکٹ بیٹ بھی تحفے میں دیا، جس میں ہندوستانی کرکٹرس کے دستخط موجود تھے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی