Sports

دہلی-چھتیس گڑھ اور ہماچل-راجستھان کے مقابلے ڈرا

دہلی-چھتیس گڑھ اور ہماچل-راجستھان کے مقابلے ڈرا

بنگلورو، 25 جنوری :آیوش ڈوسجا کی شاندار سنچری کی بدولت دہلی اور چھتیس گڑھ کے درمیان، جبکہ انکش بینس اور پکھراج مان کی عمدہ اننگز کے سہارے ہماچل پردیش اور راجستھان کے درمیان کھیلے گئے رنجی ٹرافی کے مقابلے اتوار کو ڈرا پر ختم ہو گئے ۔ دہلی نے دوسری اننگز میں آیوش ڈوسجا کی 129 رن کی ذمہ دارانہ اننگز کی مدد سے 422 رن بنائے اور چھتیس گڑھ کو 137 رن کا ہدف دیا، تاہم چھتیس گڑھ نے دوسری اننگز میں محدود وقت میں تین وکٹ پر 57 رن بنائے اور میچ بے نتیجہ رہا۔ دوسرے مقابلے میں ہماچل پردیش نے اپنی دوسری اننگز آٹھ وکٹ پر 243 رن بنا کر ڈکلیئر کی اور راجستھان کو 308 رن کا ہدف دیا۔ جواب میں راجستھان کی ٹیم 40 اوور میں پانچ وکٹ پر 100 رن ہی بنا سکی، جس کے باعث یہ میچ بھی ڈرا ہو گیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments