Sports

دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس سینیگال کے خلاف فاتح قرار

دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس سینیگال کے خلاف فاتح قرار

فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ میں فرانس نے سینیگال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ فرانس کی جانب سے 2 گول ایم باپے اور ایک گول بارکولا نے کیا جبکہ سینیگال کی جانب سے گول ابراہیم بایئے نے کیا۔ نیو جرسی میں فرانس اور سینیگال کے درمیان کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف دلچسپ رہا، ابتدا میں فرانسیسی ٹیم کو گول کرنے کے مواقع ملے مگر اُن کے اسٹار کھلاڑی ایم بپے اس موقع کا فائدہ نہ اُٹھاسکے۔ دوسری جانب سینیگال کی ٹیم نے اچھے دفاع کے ساتھ بہترین اٹیک بھی کئے لیکن وہ ان حملوں کو گول میں تبدیل نہیں کرسکے۔ وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا، دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی جس میں آخر کار فرانسیسی کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی اور 66 ویں منٹ میں ایم باپے نے ایک موو پر ٹیم کیلئے پہلا گول کردیا۔ 82 ویں منٹ میں بریڈلے بارکولا نے گول کرکے ٹیم کی برتری دُگنی کردی، انجری ٹائم میں سینیگال کی جانب سے ابراہیم نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ دو ایک کردیا۔ کھیل کے بالکل آخری لمحات میں ایک شاندار کک کے ذریعے ایم باپے نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کردیا، فرانس کی ٹیم تین ایک کی اسکور لائن کے ساتھ میدان سے فاتح بن کر نکلی۔ واضح رہے کہ رات 3 بجے عراق اور ناروے کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ ایونٹ میں دفاعی چیمپین ارجنٹینا، الجزائر کا سامنا کرے گا، میچ صبح 6 بجے شروع ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments