پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 02 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے کا مزید اضافہ کیا۔
جمعے کی رات اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 370 روپے 80 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔‘
اسی نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 398 روپے 04 پیسے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیں 14 ستمبر تک کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔‘
پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 02 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 ر...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments