ڈھاکا: بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد مالی عنوانیوں کے سنگین الزامات کے بعد عالمی ادارہ صحت سے مستعفی ہوگئیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کمیٹی شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کی تحقیقات کر رہی تھی۔
رپورٹس کے مطابق صائمہ واجد پر الزام تھا کہ انہوں نے دورہ چین کے بعد غلط اخراجات کا بل جمع کروایا اور بنگلادیش میں غیرقانونی طور پر پلاٹ حاصل کیا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی کمیٹی نے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی، بنگلادیش کی معزول وزیراعظم کی بیٹی عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھیں۔ الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ڈھاکا: بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد مالی عنوانیوں کے سنگین الزامات کے بعد عالمی ادارہ صحت سے مستعفی ہوگئیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments