نئی دہلی، 27 اپریل:) رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپیٹلز کو انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے 39ویں میچ میں پیر کے روز 81 گیندیں باقی رہتے ہوئے نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ جوش ہیزل ووڈ (چار وکٹ) اور بھونیشور کمار (تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد دیودت پیڈیکل (ناٹ آ¶ٹ 34) اور ورات کوہلی (ناٹ آ¶ٹ 23) کی بدولت آر سی بی نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔ 76 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آر سی بی کی جانب سے جیکب بیتھل اور وراٹ کوہلی نے 26 رنز کی شراکت قائم کی۔ تیسرے اوور میں کائل جیمیسن کی گیند پر ٹی نٹراجن نے جیکب بیتھل کو آ¶ٹ کر دیا۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 20 رنز بنائے ۔ اس کے بعد دیودت پڈیکل اور وراٹ کوہلی نے ناٹ آ¶ٹ 51 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو صرف 6.3 اوورز میں فتح دلا دی۔ آر سی بی نے ایک وکٹ پر 77 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ پڈیکل نے 13 گیندوں پر تین چوکے اور تین چھکے لگا کر 34 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کوہلی نے 15 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکے لگا کر 23 رنز بنائے اور لگاتار دو چھکے مار کر ٹیم کو جیت دلائی۔ اس سے قبل آر سی بی کے گیندبازوں نے دہلی کیپیٹلز کو صرف 75 رنز پر ڈھیر کر دیا، جو اس سیزن کا کم ترین اسکور رہا۔ دہلی کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے صرف 8 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ ساہل پرکھ، کے ایل راہل، نتیش رانا، سمیر رضوی، ٹرسٹن اسٹبس اور کپتان اکشر پٹیل جلد آ¶ٹ ہو گئے ۔ بعد میں ابھیشیک پورل اور ڈیوڈ ملر نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن نویں اوور میں راسخ سلام نے ملر (19) کو آ¶ٹ کر دیا۔ خراب موسم کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکنا بھی پڑا۔ آخرکار ابھیشیک پورل (30) کے آ¶ٹ ہونے کے ساتھ ہی دہلی کی پوری ٹیم 75 رنز پر سمٹ گئی۔ آر سی بی کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور بھونیشور کمار نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رسیکھ سلام، سُویش شرما اور کرنال پانڈیا نے ایک ایک وکٹ لی۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے