ماسکو: روس کے یاروسلاول ریجن میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں اچانک ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خوفناک آتشزدگی فیکٹری میں ہوئی، جس کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔
روسی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے اور امدادی اہلکار ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
ٹیلی گرام پر جاری بیان میں علاقائی گورنر میخائل یورائیف نے بتایا کہ آتشزدگی کے بعد پیریسلاول زالیسکی ضلع میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
وزارت برائے ہنگامی حالات کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 100 سے زائد اہلکار اور 40 امدادی و فائر فائٹنگ گاڑیاں اور دیگر آلات موقع پر بھیجے گئے تھے۔
حکام واقعے کے بعد ملبہ صاف کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔
ماسکو: روس کے یاروسلاول ریجن میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں اچانک ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments