چنئی سپر کنگز نے نور احمد کی قیادت میں شاندار باؤلنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 32 رنز سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 192 رن بنائے۔ جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز 20 اوور میں سات وکٹ پر 160 ہی بنا سکی۔ کولکتہ نے ابھی تک آئی پی ایل 2026 میں ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے، جبکہ یہ سی ایس کے کی مسلسل دوسری جیت ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے لیے ’آئی پی ایل 2026‘ اب تک انتہائی مایوس کن ثابت ہوا ہے۔ آج اپنے پانچویں میچ میں بھی اسے چنئی کے ہاتھوں 32 رنوں سے شکست ہاتھ لگی۔ 5 میچوں میں اس کے ایک پوائنٹس ہیں، اور وہ بھی اس لیے کیونکہ پنجاب کے خلاف کولکاتا کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس سے دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹس ملے تھے۔ اس ایک پوائنٹ کے ساتھ کولکاتا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے پہنچ گئی ہے۔ آج کولکاتا کے کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سنجو سیمسن (48 رن)، آیوش مہاترے (38 رن)، ڈیوالڈ بریوس (41 رن) اور سرفراز خان (23 رن) کی بدولت چنئی نے 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 192 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ یہ رن بہت زیادہ تو معلوم نہیں ہو رہے تھے، لیکن چنئی کے گیندبازوں، خاص طور سے نور احمد نے کولکاتا کی راہیں مشکل بنا دیں۔ نور نے تو محض 7 گیندوں کے اندر 3 اہم وکٹ (اجنکیا رہانے، کیمرون گرین، رنکو سنگھ) لے کر کولکاتا کو ایک طرح سے بے نور ہی کر دیا۔ نور احمد نے 4 اوورس میں محض 21 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ کولکاتا کی بلے بازی شروع سے ہی ایک طرح سے لڑکھڑائی ہوئی نظر آ رہی تھی، کیونکہ فن ایلن محض ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سنیل نرائن نے 24 رن اور انگکرش رگھوونشی 27 رن ضرور بنائے، لیکن یہ تیز نہیں کھیل سکے۔ یہاں پر 11 رنوں کے اندر 4 وکٹ گرے، جن میں سے 3 وکٹ نور احمد نے لیے۔ کپتان اجنکیا رہانے کا 28 رن کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ یہیں سے کولکاتا جیت سے دور ہو گئی، اور پھر آخر تک سنبھل نہیں پائی۔ رمن دیپ سنگھ نے 23 گیندوں پر 35 رن اور روومن پاویل نے 22 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رن ضرور بنائے، لیکن یہ جیت کے لیے ناکافی تھے۔ خلیل احمد کی بھی تعریف کرنی ہوگی، جنھوں نے 3.5 اوورس میں محض 24 رن دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ عقیل حسین نے بھی 4 اوورس میں محض 26 رن دے کر ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ کے کے آر کی بلے بازی اتنی خراب تھی کہ اس نے صرف 90 رنز پر چھ وکٹ گنوا دیے۔ رنکو سنگھ اور کیمرون گرین نے سب سے زیادہ مایوس کیا۔ نور احمد نے کے کے آر کو لگاتار دو گیندوں میں دو جھٹکے لگائے۔ نور نے پہلے رہانے کو آؤٹ کیا اور پھر گرین کو بولڈ کرکے پویلین بھیجا۔ تاہم نور ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے