Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

مقبول کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے خالق برجیندر پال سنگھ چل بسے

Admin
By Admin
Oct 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

مقبول کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے خالق برجیندر پال سنگھ چل بسے
مقبول کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے خالق برجیندر پال سنگھ چل بسے — October 27, 2026
بھارت کے مقبول ترین کرائم ڈراما سیریل ’سی آئی ڈی‘ کے خالق برجیندر پال سنگھ (بی پی سنگھ) 77 برس کی عمر میں چل بسے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بی پی سنگھ پردہ سیمیں پر ڈی سی پی شمشیر سنگھ چترولے کے روپ میں مشہور تھے اور انہوں نے ہی اس مشہور کرائم سیریز کو تخلیق، ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا تھا۔

دیہرادون میں پیدا ہونے والے بی پی سنگھ نے اپنی تعلیم ’فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا‘ پونے سے حاصل کی۔ فلم سازی کی دنیا میں ان کا پہلا قدم 1973 میں دوردرشن کے ساتھ بطور نیوز کیمرہ مین تھا۔ اس کے بعد انہوں نے قتل کی پُراسرار کہانی پر مبنی اپنی پہلی ٹیلی ویژن فلم ’صرف چار دن‘ ڈائریکٹ کی۔

اس فلم کی تحقیق کے دوران ان کی ملاقات انسپکٹر جینت واگھلے سے ہوئی، جس کے نتیجے میں سراغ رسانی کے کام میں ان کی دلچسپی بڑھتی گئی۔

اس فلم میں نانا پاٹیکر، دلیپ کلکرنی، منورما واگھلے، جانہوی اور کلپیتا مالپٹھک نے اداکاری کی تھی۔

وہ سی آئی ڈی میں کبھی کبھار ڈی سی پی شمشیر سنگھ چترولے کا کردار بھی ادا کرتے تھے، جس سے ناظرین بخوبی واقف ہو گئے تھے۔

بھارت کے مقبول ترین کرائم ڈراما سیریل ’سی آئی ڈی‘ کے خالق برجیندر پال سنگھ (بی پی سنگھ) 77 برس کی عمر میں چل بسے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn