Sports

چین نے جنوبی کوریا کو ہرایا، ہندستان ایشیا کپ کے فائنل میں

چین نے جنوبی کوریا کو ہرایا، ہندستان ایشیا کپ کے فائنل میں

ہانگزو (چین) 13 ستمبر:ہندستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے خواتین کے ایشیا کپ 2025 میں جاپان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 1-1 سے ڈرا کھیلا۔ اس کے بعد دوسرے میچ میں چین نے جنوبی کوریا کو 1-0 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی خواتین ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ قبل ازیں، ہندستان بمقابلہ جاپان میچ بیوٹی ڈنگ ڈنگ (ساتویں منٹ میں) اور جاپان کے شیہو کوبایکاوا (58ویں منٹ میں) کے ابتدائی گول کی وجہ سے برابری پر ختم ہوا۔ ہندوستان کا فائنل کھیلنے کا فیصلہ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے میچ پر منحصر تھا۔ میچ کے آغاز میں بیوٹی ڈنگ ڈنگ نے (ساتویں منٹ میں) گول کرکے ہندستان کو برتری دلادی۔ اس کے بعد ہندستان نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور پہلے کوارٹر میں اسکور 1-0 رہا۔ دوسرے کوارٹر میں جاپان برابری کی تلاش میں نکلا اور ابتدائی چند منٹوں میں ہی پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن ہندستان نے اسے بغیر کسی پریشانی کے روک دیا۔ ہندستانی ٹیم نے گیند پر قبضہ جمائے رکھا اور حملہ کیا لیکن جاپان کا دفاع مضبوط رہا اور پہلے ہاف کے بعد اسکور 1-0 رہا۔ تیسرا کوارٹر بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ آخری کوارٹر میں جاپان نے برابری کی کوشش میں اپنے حملوں کو تیز کر دیا اور ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کا دفاع جاپانی حملوں کو ناکام بناتا رہا۔ کوارٹر کے وسط میں ہندستان نے واپسی کی اور کئی پنالٹی کارنر حاصل کرکے مخالفین پر دبا¶ ڈالا۔ آخری منٹوں میں جاپان نے شیہو کوبایکاوا (58ویں منٹ) کے ذریعے گول کر کے اسکور 1-1 کر دیا۔ دونوں ٹیمیں برابر رہیں اور ہوٹر بجنے تک اسکور 1-1 سے برابر تھا۔ دن کے دوسرے سپر 4 کے آخری میچ میں چین نے کوریا کو 1-0 سے شکست دی۔ اس نتیجے کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ہندستان سپر 4 ٹیبل میں تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ اتوار کو فائنل میں ہندستان کا مقابلہ چین سے ہوگا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments