International

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے انجرڈ کھلاڑی کے متبادل کا اعلان کر دیا

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے انجرڈ کھلاڑی کے متبادل کا اعلان کر دیا

انگلش کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے انجرڈ آل راؤنڈر جیکب بیتھل کے متبادل کا اعلان کر دیا۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔ جیکب بیتھل بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔وہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے انگلش ٹیم کا حصہ تھے۔ تاہم اب انگلینڈ نے جیکب بیتھل کی جگہ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کرلیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹام بینٹن نے آخری مرتبہ 2020 میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ واضح رہے کہ جیکب بیتھل چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہونے والے گیارہویں کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے صائم ایوب ، بھارت کے جسپریت بمراہ ، افغانستان کے اے ایم غظنفر بھی ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے اینرخ نوکیا اور جیرالڈ کوئٹزی،آسٹر یلیا کے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، مچل مارش اور اسٹوئنس بھی ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہورہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments