آئی پی ایل 2026 کے منی آکشن میں سب سے بڑا سرپرائز راجستھان کے نوجوان وکٹ کیپر-بلے بازکارتک شرما رہے۔ صرف 19 سال کی عمرکے اس اَن کیپڈ کھلاڑی پرکئی فرنچائزیوں نے زبردست بولی لگائی اورآخرمیں چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) نے انہیں 14.20 کروڑروپئے کے بھاری بھرکم رقم میں اپنی ٹیم میں جوڑلیا۔ کارتک کی بیس پرائزصرف 30 لاکھ روپئے تھی، لیکن بولی شروع ہوتے ہی تیزی سے اوپرچڑھتی گئی اورکروڑوں کے اعدادوشمارکوپارکرگئی۔ یہ رقم اس منی آکشن کی سب سے مہنگی خریداروں میں سے ایک بن گئی۔ چنئی سپرکنگس لمبے وقت سے اس کھلاڑی پرنظررکھے ہوئے تھی۔ گزشتہ سال کارتک نے رائل چیلنجرس بنگلورو کے ٹرائل میں حصہ لیا تھا، لیکن بعد میں وہ چنئی سپرکنگس کے پری-سیزن کیمپ میں نظرآئے تھے۔ کیمپ کے دوران ایک وقت قیاس آرائی تھی کہ کسی کھلاڑی کی چوٹ کی وجہ سے ریپلیسمنٹ کے طورپرانہیں ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، مگرآکشن رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا تھا۔ وہیں، اس بارانہوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے بھی ٹرائل دیا تھا۔ جہاں انہوں نے تقریباً 35 گیندوں میں سنچری لگاکرسبھی کو حیران کردیا تھا۔ آکشن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس بھی انہیں خریدنے کی دوڑمیں تھی، لیکن چنئی سپرکنگس بازی مارلے گئی۔ کارتک شرما بڑے چھکے لگانے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ 25-2024 کے سیزن میں انہوں نے رنجی ٹرافی میں ڈیبیو کیا تھا اور تب اتراکھنڈ کے خلاف پہلے ہی مقابلے میں سنچری لگائی تھی۔ وجے ہزارے ٹرافی میں بھی ڈیبیو میچ میں انہوں نے سنچری لگانے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ وہ حال ہی میں سید مشتاق علی ٹرافی کا بھی حصہ تھے۔ تاہم چوٹ کے سبب ٹورنا منٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔ کارتک شرما نے ابھی تک 12 مقابلے کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 30.36 کی اوسط سے 334 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے صرف 16 چوکے لگائے ہیں اور28 چھکے لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 8 لسٹ اے میچوں میں 479 رن بناچکے ہیں، جس میں تین سنچری شامل ہیں۔ لسٹ اے میں بھی انہوں نے دو سنچری کی مدد سے 445 رن بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ کارتک شرما ٹیم انڈیا کے کھلاڑی دیپک چاہرکے والد کی اکیڈمی میں ہی پریکٹس کرتے ہیں۔ ایسے میں یہ ان کے لئے بھی ایک بڑا لمحہ ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی