غزہ میں جنگ بندی کے نو روز گزرنے کے بعد حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بعض ممالک کے ذریعے قیدیوں سے متعلق دوہرے رویے پر سخب تنقید کرتے ہوئے ان سے سوال پوچھا ہے۔ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نو روز گزرنے کے بعد حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بعض ممالک کے ذریعے قیدیوں سے متعلق دوہرے رویے پر تنقید کی اور کہا: دنیا چند صیہونی قابض فوجیوں کی لاشوں پر آنسو بہا رہی ہے، جب کہ ہزاروں فلسطینی شہداء کی لاشوں پر، جو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ ہزاروں فلسطینی شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے گل سڑ گئی ہیں، یا قابض مجرم افواج نے ان کی تدفین میں رکاوٹ ڈالی ہے اور انہیں کتوں نے نوچ ڈالا ہے۔ اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تباہی کا پیمانہ ناقابلِ یقین ہے اور ہر چیز مٹی کا ڈھیر بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کے لئے بھاری مشینری اور وسائل کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور کے مطابق ہزاروں ٹرک درکار ہیں، اور اب ہم ان کے داخلے اور اثرات کو دیکھ رہے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی